بھارتی اداکارہ ناگاجھانسی نے خودکشی کرلی

بھارتی اداکارہ ناگاجھانسی نے خودکشی کرلی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

ممبئی : مشہور بھارتی تیلگو ٹی وی اداکارہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگا جھانسی اپنے بوائے فرینڈ سوریا کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھیں اور اسی باعث انتہائی اقدام اٹھا لیا۔

بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی تیلگو ٹی وی اداکارہ ناگا جھانسی نے ڈپریشن کے باعث خود کشی کر لی، اداکارہ اپنے رشتے دار سوریا کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھیں۔


21سالہ اداکارہ حیدرآباد کے علاقے آندھرا پردیش کے گاؤں سری نگر کالونی میں رہائش پذیر تھیں، ان کے بھائی معول کے مطابق ملاقات کیلئے آئے تو بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا، جسے توڑنے پر ناگا کی پنکھے سے جھولتی لاش مل گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق ناگا جھانسی کی خودکشی کی وجہ وجہ ان کی اپنے رشتے دار سوریا کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار ہونا ہے تاہم سوریا کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ جھانسی اداکاری کے ساتھ ساتھ پارلر کا کام بھی کرتی تھی۔