احتساب عدالت نے علیم خان کو 9 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

احتساب عدالت نے علیم خان کو 9 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا
کیپشن: تصویر علیم خان ٹوئٹر

لاہور:احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کا 9 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔عبدالعلیم خان کو 15 فروری کو دوبارہ احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

قبل ازیںنیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کی جانب سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جس کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سے عبدالعلیم خان کو کل 06 فروری کو نیب آفس میں انکوائری کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جبکہ عبدلعلیم خان نے گرفتاری کے بعد تینوں وزارتوں سے استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔