پریانکا چوپڑا کا مائیک پر گانے سے ڈرنے کا انکشاف

پریانکا چوپڑا کا مائیک پر گانے سے ڈرنے کا انکشاف
کیپشن: Image by Rodri twitter

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مائیک پر گانے سے ڈرنے کا انکشاف کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک امریکی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اگرچہ وہ بہت سے گانے گا چکی ہیں اور سٹیج پر ڈانس بھی کر سکتی ہیں لیکن مائیکروفون کے سامنے گانے سے بہت ڈرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں مائیکروفون کے سامنے گانا ٹیلی پرومٹر پڑھنے جیسا لگتا ہے لہذا وہ اس کے لئے کوشش کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ وہ حقیقت میں مائیک پر بہت برا گانا گاتی ہیں لیکن فلموں میں اسے بہت اچھا دکھایا جاتا ہے اور میں نے ہالی وڈ فلم ”از ناٹ اٹ رومانٹک “ میں یہ بہت اچھے طریقے سے کیا ہے۔