اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے پرانی پالیسی پر گامزن ہیں۔گاڑیوں کے پلانٹ کے معاہد ےن لیگ کے دور حکومت میں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے پرانی پالیسی پر گامزن ہیں اور مسلم لیگ ن نے ملک کی معیشت کو مظبوط کرنے کے بے شمار اقدامات کیے لیکن ہماری 5 سالہ محنت کو موجودہ حکومت نے برباد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہعمران خان نے تبدیلی کا نعرے لگا کر عوام کو دھوکا دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج کے دور میں طاقت معیشت کی طاقت ہےاور معیشت کو مظبوط کرنے کیلئے سی پیک کو جلد سے جلد مکمل کرنا چاہیے لیکن
سی پیک منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔جو منصوبے دسمبر 2018 میں مکمل ہونے تھے وہ آج تک نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہملتان،لاہور موٹر وے تیار پڑا ہے یہ ان کا افتتاح ہی نہیں کر پا رہے، دوسری جانب لاہور،سیالکوٹ موٹر وے کو دسمبر میں مکمل ہونا تھا،ابھی تک نہیں ہوا۔