مسلم لیگ ق نے حکومت سے اپنے مطالبات منوا لیے ، ذرائع

مسلم لیگ ق نے حکومت سے اپنے مطالبات منوا لیے ، ذرائع
کیپشن: Photo: APP

لاہور :تحریک انصاف کی پنجاب میں بڑی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے اپنے مطالبات منوا ہی لیے ،ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں معاملات طے پاگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف میں ڈیل ہو گئی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف نے اتحاد ی جماعت کے مطالبات تسلیم کر لیے ،گزشتہ دنوں لاہور کے دورے پر آئے عمرا ن خان نے پنجاب میں بڑی اتحادی جماعت کے مطالبات پر غور کرتے ہوئے مزید ایک وزارت دینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کل صبح 10 بجے گورنر ہاؤس میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی ، گورنر پنجاب نئے وزیر باور رضوان سے حلف لیں گے ۔