وزیراعظم عمران خان کی دبئی یاترا, اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان کی دبئی یاترا, اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: ٖفوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد:زیراعظم عمران خان اتوار ایک روزہ دورہ پر دبئی جائیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریںگے جبکہ متحدہ عرب امارات یو اے ای کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔