مشکل کی اس گھڑی میں چین کیساتھ کھڑے ہیں، مہوش حیات

مشکل کی اس گھڑی میں چین کیساتھ کھڑے ہیں، مہوش حیات

کراچی :اداکارہ مہوش حیات نے چین میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا پرچہرے پرماسک پہنے اپنی ایک تصویرشیئرکی اور لوگوں کو چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا۔مہوش حیات نے لکھا کہ میں اپنے اندرکے سپرہیرو کوظاہر نہیں کررہی ہوں بلکہ میں نے سفر کے دوران کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطاً یہ ماسک چہرے پر پہنا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں ان تمام لوگوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جو اس جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

مہوش حیات نے لکھا مشکل کی اس گھڑی میں ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ اس وبا کا جلد سے جلد خاتمہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ ایئرپورٹ پرادھرادھرنہیں جارہیں کیونکہ بچے خوفزدہ ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب پورے چین میں پھیل چکا ہے اوراب تک اس وائرس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔