شاہین آفریدی کی عمدہ باؤلنگ، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی

شاہین آفریدی کی عمدہ باؤلنگ، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو 233  رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محمد متھون نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال 3، سیف حسین 0، نجم الحسین 44، مومن الحق 30، محمود اللہ 25، لٹن داس 33، تیج الاسلام 24 اور روبیل حسین 1 سکور بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے 53 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باﺅلر محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حارث سہیل 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔