شمال مغربی شام میں دہشت گرد گروپوں کو ہر صورت ختم کیا جائے،چین

شمال مغربی شام میں دہشت گرد گروپوں کو ہر صورت ختم کیا جائے،چین

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے شمال مغربی شام میں تمام دہشت گرد گروپوں کے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مستقل خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے وو ہائی تھاو نے کہا کہ شمالی مغربی شام کی پیچیدہ صورتحال سلامتی کے ساتھ ایک انسانی مسئلہ بھی ہے جس کی جڑیں ادلب کے علاقے پر قابض دہشت گرد قوتوں سے منسلک ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کوسلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق یکساں معیارات کے ساتھ مستقل طور پر ختم ہونا چاہیئے۔

اس حوالے سے انہوں نے تجویز دی کہ دہشت گردتنظیموں کے خلاف کارراوئیوں کے دوران جمع شدہ اسلحہ کے ماخذ کا پتہ چلایاجائے اور دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ذرائع کو منقطع کیا جائے،مسئلہ کے حل کی بنیاد کے طور پر غیر ملکی دہشت گرد جنگجووں کے اعدادوشمار مرتب کئے جائیں اور ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ان کے دیگر ممالک اور علاقوں میں فرار کو روکنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔