سینیٹ الیکشن: تحریک انصاف کا سب سے بڑی پارٹی بننے کا امکان

Senate election: PTI likely to become the largest party
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ایوان بالا کے انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان کیا جا رہا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 2021ء میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دوسری جبکہ مسلم لیگ (ن) تیسری پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔

اگر سینیٹ انتخابات کے نتائج اندازوں کے مطابق رہے تو پیپلز پارٹی کے حصے میں 19 جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں 18 سینیٹی آ سکتی ہیں جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی 28 سینٹیں حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت بن سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس مرتبہ پاکستان کے ایوان بالا میں اڑتالیس سیٹوں پر انتخابات ہونا ہیں کیونکہ فاٹا کی نشستوں پر الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ میں سینٹیں ایک سو چار سے کم ہو کر سو رہ جائیں گی۔

اس وقت سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پاس چودہ سیٹیں ہیں جبکہ اس کے سات رکن ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔ آئندہ ہونے والے انتخابات میں اسے بلوچستان سے ایک، سندھ سے دو، اسلام آباد سے دو، صوبہ پنجاب سے 6 جبکہ خیبر پختونخوا سے دس سیٹیں مل سکتی ہیں۔

آئندہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کی سیٹیں اٹھارہ 18 رہ جائیں گی۔ اسے صرف پنجاب سے پانچ سیٹیں حاصل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو صوبہ سندھ سے صرف چھ نئی سیٹیں حاصل ہو سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دو اراکین ریٹائر ہونے والے ہیں جس کے بعد اس کی صرف تین سیٹیں پیچھے بچیں گی۔

امکان ظاہر کیا جا رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز کی تعداد پانچ ہو سکتی ہے جبکہ جماعت اسلامی کے پاس صرف ایک نشست بچے گی۔