کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق دیئے جائیں، امریکا نے ہندوستان سے مطالبہ کردیا

The United States demanded that Kashmiris be given basic human rights
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے ہندوستان سے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق دینے اور ان کو تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی فارن آفس کے ترجمان زیڈ تارڑ کا ایک نجی ٹیلی وژن سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بامقصد مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی کو کم کرنی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ امریکا اب روس کی جارحانہ کارروائیوں پر خاموش نہیں رہے گا۔ دنیا بھر کا میڈیا اس بیان کو بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کا پیش خیمہ قرار دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نہ تو کبھی روس اور نہ ہی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں کوئی بات کی گئی تھی، وہ ہمیشہ اس سے اجتناب کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ امریکی صدر نے اپنی حالیہ تقریر میں ایران کے معاملے پر بات تو درکنار اس کا اشارہ تک نہیں دیا۔ دنیا بھر کا عالمی میڈیا اس پر چکرا اٹھا ہے۔ سب سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ آخر بائیڈن کی پالیسی کیا ہے؟ کیا اب ایران برائی کی جڑ نہیں رہا۔

خیال رہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کیخلاف جو اقدامات اٹھائے اس کا الٹا اثر پڑا ہے، اب ایران یا تو ایٹمی قوت بن چکا ہے یا بننے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے محکمہ خارجہ کا دورہ اس بات کا غماز ہے کہ وہ بیرونی تعلقات بڑھانے میں کتنی دلچسپی لے رہے ہیں۔