سینیٹ الیکشن میں ترمیم کے لئے دوتہائی اکثریت نہیں ،شاہ محمود قریشی

سینیٹ الیکشن میں ترمیم کے لئے دوتہائی اکثریت نہیں ،شاہ محمود قریشی
سورس: File photo

ملتان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اعتراف کیا ہے کہ کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی آڈیننس ارکان اسمبلی کی منڈیوں کو روکنے کیلئے لایا گیا ہے، سینٹ الیکشن کے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہو گا۔

ان کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے پاس دوتہائی اکثریت نہیں،  بدقسمتی سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آئینی ترمیم منظور نہیں ہونے دی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ساری قوم جانتی ہے سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت ہوتی ہے، پیسا چلنا عوام کے اعتماد کا سودا کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ ہم جس پارٹی سے منتخب ہوئے ہیں اس کے امیدوار کو ووٹ دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمیٰ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔