کورونا کی تشخیص چھپانے کا بھیانک انجام ، پورا خاندان جان کی بازی ہار گیا

کورونا کی تشخیص چھپانے کا بھیانک انجام ، پورا خاندان جان کی بازی ہار گیا
سورس: File photo

وینزویلا،کورونا وائرس کی تشخیص چھپانے سے پورا خاندان جان کی بازی ہار گیا ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا میں ایک 36 سالہ خاتون ویرونسا گارسیا کو دسمبر میں بخار ہوا اور کورونا کی علامات  ظاہر ہوئیں تاہم خاتون نے اپنے اہلخانہ کو بتایا کہ انہیں صرف بخار ہے اور خوف کی وجہ سے اپنی بیماری کو دیگر گھر والوں سے چھپایا۔متاثرہ خاتون نے اپنی بیمار ی کو چھپایا لیکن خود کو قرنطینہ بھی کیا لیکن بدقسمتی سے گھر کے تمام افراد ہی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔ 

متاثرہ خاتون کے شوہر نے ایک شادی کی تقریب میں جانے پر زور دیا تو خاتون کو مجبوراً اپنی بیماری کے بارے بتانا پڑا ۔  بعد ازاں گھر کے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی آیا۔

خاتون کے تین بچے تھے جن کی کورونا رپورٹس ابتدائی طور پر منفی آئیں تاہم دو ہفتوں بعد خاتون کے شوہر کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ متاثرہ خاتون اور ان کے شوہر کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم پہلے خاتون اور پھر ان کے شوہر زندگی کی بازی ہار گئے۔خاتون اور ان کے شوہر کے انتقال کے بعد تینوں بچے میں اس وبا میں مبتلا ہو گئے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے۔