کسی کو نفرت کی وجہ نہیں دیتی ، جنت مرزا

کسی کو نفرت کی وجہ نہیں دیتی ، جنت مرزا
سورس: File photo

 ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ کسی کو ان سے نفرت کرنے کی وجہ نہیں دیتی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ  کسی کو مجھ سے نفرت کرنے کی کوئی وجہ نہیں دیتی۔‘

انہوں نے لکھا کہ  یہ لوگ خود اپنا ڈرامہ تخلیق کرتے ہیں اور وہاں سے نفرت کے سفر کا آغاز ہوجاتا ہے۔  واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر بھی جنت مرزا کو فالو کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ایک انٹرویو میں اپنی شہرت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور یہ ایک اچھی مصروفیت بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو سالوں میں لاکھوں فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں۔