لتا منگیشکر کے انتقال پر راحت فتح علی خان کا ویڈیو پیغام

Rahat Fateh Ali Khan, Lata Mangeshkar, Bollywood

لاہور:لتا منگیشکر کی وفات پر جہاں پورے برصغیر میں گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں نامور پاکستانی گلو کار راحت فتح علی خان نے بھی لیجنڈگلوکارہ کے انتقال پر خصوصی ویڈیو پیغام بھی جا ری کیا ۔


راحت فتح علی خان کی جانب سے لتا منگیشکر کی وفات پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ لتا منگیشکر کے انتقال کی خبر کو یہ دل، دماغ، روح اور سُر قبول نہیں کر رہے ہیں،منگیشکر خاندان نے موسیقی کی بہت خدمت کی ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کے علاوہ کچھ بھی باقی نہیں بچا ہے، مجھے افسوس ہے اور جاری رہے گا، میں بہت افسردہ ہوں اور رنجیدہ ہوں۔

ef1199e5f9e7aaab91d78152a451a93b

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی حالات بگڑے ہیں لتا منگیشکر اور منگیشکر خاندان نے آج تک کوئی ایک لفظ نہیں کہا ہے اور نہ ہی اس لڑائی میں کبھی حصہ لیا ہے۔