آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعو  دی  وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات

 آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعو  دی  وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات

   راولپنڈ ی :چیف آف آرمی سٹاف   جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ پاکستان   سعودی عرب  کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں  اس کے   منفرد مقام  کامعترف ہے ۔

 پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز السعود نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  اس دوران  چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان، سعودی  مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں  اس  کے   منفرد مقام  کامعترف  ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔