پٹرول اور ڈالر  بم کے بعد عوام کیلئے ایک اور مشکل، بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا: حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی 

پٹرول اور ڈالر  بم کے بعد عوام کیلئے ایک اور مشکل، بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا: حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف شرائط پر بجلی تقریبا 8 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم کی طرف سے آئی ایم ایف کو آج بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کرائی جائے گی ۔سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ الگ سے ہوگا ۔

وزیر اعظم کی اجازت سے آئی ایم ایف کو آج سرکلر ڈیٹ کا نیا پلان دیا جائے گا ۔  سرکلر ڈیٹ میں کمی کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا ۔بجلی کے لائن لاسز میں بھی کمی لائی جائے گی ۔ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔ 

مصنف کے بارے میں