ایپل کا 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروانے کا عندیہ

 ایپل کا 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروانے کا عندیہ

 ایپل کی جانب سے 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروانے کا عندیہ د یا گیا ہے ،آئی  پیڈ کا ڈسپلے مکمل طور پر تہہ ہو جائے گا۔

ایپل تجزیہ کار مِنگ چی کُو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروا دیا جائے گا،گزشتہ برس اکتوبر میں  کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایپل فولڈ ایبل آئی فون سے قبل فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروائے گا ۔

اس سے قبل لینووو اور سام سنگ سمیت دیگر کمپنیاں ایسے لیپ ٹاپ یا فون متعارف کروا چکی ہیں جن کے ڈسپلے مکمل طور پر تہہ ہو جاتے  ہیں۔