پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

اسلام آباد :پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا۔  

پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچا ہے۔ طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔

پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش  رہا ہے۔