شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر شیخ رشید کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے شیخ رشید کو جمعرات کو گرفتار کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں نے دو روز کا جسمانی ریمانڈ دیا۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ہفتے کو انہیں عدالت پیش کیا۔ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے شیخ رشید کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔