وارڈنز کا چالان کا ڈیلی کوٹہ ختم، سڑکوں پر گوشت بیچنے پر پابندی، بھکاری مافیا کے خلاف  فوری کارروائی کا حکم : نگران وزیراعلیٰ کے عوام دوست فیصلے 

وارڈنز کا چالان کا ڈیلی کوٹہ ختم، سڑکوں پر گوشت بیچنے پر پابندی، بھکاری مافیا کے خلاف  فوری کارروائی کا حکم : نگران وزیراعلیٰ کے عوام دوست فیصلے 
سورس: File

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوام دوست فیصلے کیے ہیں۔  لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کرنے کا ڈیلی کوٹہ ختم کردیا۔ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی ڈیلی چالان سے مشروط نہیں ہوگی۔ 5بڑے شہروں میں شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ  لائسنس کا اجراء آسان بنا دیا ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں سالانہ 3 لاکھ 70 ہزار گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کا اضافہ ہوتا ہے۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک چالان کرنے کا ڈیلی کوٹہ ختم کردیا ۔ 

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چالان کا ٹارگٹ پورا کرنے کی روش ختم کردی ہے ۔ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی ڈیلی چالان سے مشروط نہیں ہوگی۔ ٹریفک نظام کو بہتر کردیا تو ذمہ داری کی ادائیگی کے ساتھ لوگ آپ کو دعائیں بھی دیں گے۔

5بڑے شہروں میں شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا بھی آسان بنا دیا گیا۔ لاہور،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اورراولپنڈی میں لائسنسنگ سینٹرز دو شفٹ میں کام کریں گے۔ لائسنسنگ سینٹرز ہفتے اوراتوار کو بھی اوپن رہیں گے۔ لاہور کے علاقے لبرٹی کا سینٹر 24 گھنٹے شہریوں کے لائسنس بنائے گا۔ 

گلبرگ ، مال روڈ ، جیل روڈاورفیروزپور روڈ کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل روڈز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے  ماڈل روڈز پر ٹریفک کی روانی کیلئے موثر مینجمنٹ سسٹم لاگو کیا جائے گا۔  ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کیلئے روڈ انجینئرنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ سڑکوں پرموجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ 

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے آؤٹ ریچ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا۔  پروگرام کے تحت کالجوں میں ٹریفک پولیس کی ٹیمیں جا کر طلبہ کے لائسنس بنائیں گی۔ طلبہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی متعلقہ کالج میں ہی لیا جائے گا۔ طلبہ کو ٹریفک قوانین سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک وارڈنزکی ترقی سے متعلقہ امور کو جلد از جلدنمٹانے کی ہدایت کی ۔ ترقی سے متعلقہ امور کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ 

پنجاب بھر میں سڑکوں پر گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ  گوشت فروخت کرنے والوں کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ پرندوں کی وجہ سے حادثے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔  گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف دفعہ144کے تحت کارروائی کی جائے۔ 

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سڑکوں پر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا۔  بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔  بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے۔  سمن آباد انڈر پاس اورکلمہ چوک انڈر پاس کو جلداز جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ٹریفک نظام کو درست کرنا ایک چیلنج ہے اورآپ نے اسے ہر حال میں پورا کرنا ہے۔  شہری ٹریفک جام ہونے سے مشکلات کا شکارہوتے ہیں،ہمیں اسے فوری حل کرنا ہے۔   خود بھی احساس ہے کہ ٹریفک کی وجہ سے کس قسم کی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔  شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں اورپی ایس ایل میچز کو مدنظر رکھ کر بہترین منصوبہ بندی کی جائے۔ سڑکوں کی بندش کی صورت میں قبل ازوقت عوام کو بھر پور آگاہی دی جائے ۔ 

اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن،سی ٹی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور، ایم ڈی ٹیپا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ 

مصنف کے بارے میں