خیبرپختونخوا میں 82 سرکاری ملازمین کا غلط شناختی کارڈ نمبر پر تنخواہیں لینے کا انکشاف

 خیبرپختونخوا میں 82 سرکاری ملازمین کا غلط شناختی کارڈ نمبر پر تنخواہیں لینے کا انکشاف

پشاور : خیبرپختونخوا میں 82 سرکاری ملازمین طویل عرصہ سے شناختی کارڈ کے غلط نمبروں کے اندارج پر تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

آڈیٹر جنرل کے سیف سسٹم نے غلط  شناختی کارڈ پر تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین کی  نشاندہی کردی۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر زکو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ 15فروری سے  پہلے  تمام افسران کی  ضروری دستاویزات سمیت شناختی کارڈ کے درست نمبروں کا اندارج کیا جائے۔

 ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسر زکو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ 15فروری سے قبل ضروری دستاویزات سمیت شناختی کارڈ کے درست نمبرز   کا اندراج نہ کروانے والے افسران کی  فروری کی  تنخواہیں روک دی جائیں گی۔