شیخوپور ہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشتگرد ہلاک،3فرار

شیخوپور ہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشتگرد ہلاک،3فرار

لاہور: سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق ۔شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ بایی پاس پر زیر تعمیر نیو سبزی منڈی میں دہشت گرد کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے ۔جس پر ان کا محاصرہ کرکے انہیں گرفتاری کے لیے کہا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ۔دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گیے ۔ملزمان شاہد اللہ اور خانزیب جمعہ کو سی ٹی ڈی کی حراست سے فرار ہو گئے تھے ،،جبکہ تین اندھیرے کا فایدہ اٹھاتے ہوے فرار ہو گئے ۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد اورحساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں ۔۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی گئیں۔

مصنف کے بارے میں