بھارت کی بڑھتی مداخلت کیخلاف پاکستان نے اقوام متحدہ میں ڈوزیئر جمع کروا دیا

بھارت کی بڑھتی مداخلت کیخلاف پاکستان نے اقوام متحدہ میں ڈوزیئر جمع کروا دیا

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے متعلق تمام ثبوت اقوام متحدہ میں جمع کروا دیئے۔ جس میں بھاتی خفیہ ایجنٹ کا اعترافی بیان بھی شامل ہے ،ڈوزیئر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان میں بھارت کی مداخلت بند کرائے۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی سےمتعلق ڈوزیئر سیکرٹری جنرل کے حوالے کیا، ڈوزیئر کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی جمع کرایا گیا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔


ڈویزیئر میں بھارت کے سی پیک منصوبےکی جاسوسی کے شواہد ، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی مداخلت اور بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی انٹیلی جنس افسران کے دہشت گردوں سے روابط شامل ہیں۔

سرتاج عزیز کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ بھارتی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور انہیں فوری طور پر بند کرایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے ،پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ ڈوزیئر میں بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں بھارتی مداخلت کے ثبوت شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس سے قبل اکتوبر 2015ء میں بھی پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں 3 ڈوزیئر جمع کرائے گئے تھے۔

نیوویب ڈیسک< News Source