امریکی صدارتی انتخابات ، انٹیلی جنس رپورٹ کی چند تفصیلات منظرِعام پر

امریکی صدارتی انتخابات ، انٹیلی جنس رپورٹ کی چند تفصیلات منظرِعام پر

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران روسی ہیکنگ کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس اداروں کی تفصیلات سامنے آگئیں. رپورٹ میں کیا کیا انکشافات پیش کئے گئے.امریکی صدارتی انتخا بات میں روسی مداخلت ،ڈونلڈ ٹرمپ روس کی واضح ترجیح تھے. امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی مہم شروع کرنے کا حکم دیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیتنے میں مدد کرنا روسی صدر ولادی میر پوتن کی خواہش تھی۔روس کا مقصد امریکی جمہوری عمل پر سے عوام کا یقین کمزور کرنا ،، ہیلری کلنٹن کو بدنام کرنا اور صدارت کے لیے ان کے انتخاب کو نقصان پہنچانا تھا . رپورٹ کے مطابق روسی ایجنٹس نے ڈیموکریٹس کی ای میل سے ڈیٹا چرا کر وکی لیکس کو منتقل کیا، تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹنگ کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو . نومنتخب صدر ٹرمپ نے انٹیلی جنس اداروں کی تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے کمپیوٹروں کا معائنہ کرنے کی درخواست کا فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں