فلوریڈامیں ایئرپورٹ پرسفیدفام دہشتگردکی فائرنگ،5افرادہلاک

فلوریڈامیں ایئرپورٹ پرسفیدفام دہشتگردکی فائرنگ،5افرادہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.بتایا جارہا ہے کہ  فلوریڈاہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسفیدفام دہشت گردنے  فائرنگ کرکے5افرادکو ہلاک جبکہ 9کوزخمی کردیا۔دہشتگرد اسٹیبان سینٹیاگو'نے فائرنگ کے بعدخودکوپولیس کے حوالے کردیا تھا۔فائرنگ کا واقعہ ٹرمنل2 کے بیگیج ایئریا میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد کے پاس سے ایک فوجی شناختی کارڈ  بھی برآمد ہوا ۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے ،کئی مسافر 10 گھنٹوں تک ائیر پورٹ پر پھنسے رہے۔

مصنف کے بارے میں