داعش اور القاعدہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،افتا کونسل مصر

داعش اور القاعدہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،افتا کونسل مصر

قاہرہ:مصر میں افتا کونسل کے زیراہتمام تکفیری تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش اور القاعدہ دونوں ایک ہی سکے کے دو بھیانک رخ ہیں اور دونوں ایک ہی جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہیں۔ ان گروپوں کی طرف سے ایک دوسرے پر تبری بھیجنے کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی ایسا کرنے سے ان گروپوں کے جرائم کی نفی ہوسکتی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق افتا کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے اس صوتی پیغام کی بھی مذمت کی گئی ہے جس میں الظواہری نے داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کے بیانات اور ان کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں ہی دہشت گرد تنظیمیں ہیں اور دونوں تکفیری نظریات پر چلتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے، تباہی اور بربادی پھیلانے اور تخریب کاری و دہشت گردی میں ملوث ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایمن الظواہری کا ایک صوتی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے داعش اور اس کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغداد پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ بیان میں الظواہری نے حسب معمول امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا کے خلاف جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں