وزیراعظم سمیت وفاقی و صوبائی اداروں کو 6سال سے بے وقوف بنانے والا جعلی وفاقی وزیر گرفتار

وزیراعظم سمیت وفاقی و صوبائی اداروں کو 6سال سے بے وقوف بنانے والا جعلی وفاقی وزیر گرفتار

لاہور:ایف آئی اے نے جعلی وفاقی وزیر کو گرفتار کرلیا۔جعلی وزیر وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور جج سمیت مختلف وفاقی و صوبائی اداروں کو بے وقوف بنا تا تھا ۔گرفتار ملزم کا نام سلامت علی چوہان ہے جو فنانشل کمرشل اینڈ کنزیومر افیئر کا وفاقی وزیربن کرلوگوں کو قرضہ دلانے کی آڑمیں لوٹ رہا تھا، جس کے لیے سلامت علی چوہان نے وزیر اعظم وزارت خزانہ سمیت دیگر وفاقی اداروں کو خط بھی لکھے کہ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے، جعلی وزیر گزشتہ 6 برس سے یہ کام کررہا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق جعلی وزیر نے پی ٹی سی ایل سے سرکاری نمبر بھی حاصل کیا جب کہ جعلی وزیر نے چمبہ ہاوس لاہور میں اپنا دفتر بنانے اور اسٹاف کے لیے گاڑیاں اور سکیورٹی بھی مانگی تھی، جعلی وزیرنے ڈی سی او سے اپنی سکیورٹی کے لیے خط لکھا جس پرڈی سی او نے ڈی آئی جی پولیس کو بھی سکیورٹی دینے کاحکم دے دیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ وزیر اعظم سے لے کرتمام صوبائی حکومتوں کو بھی جعلی وزیر نے خطوط لکھے لیکن کسی بھی نے بھی ان خطوط کی چھان بین نہیں کی اور جعلی وزیرکے خطوط پر تمام ادارے احکامات بھی دیتے بھی رہے۔دوسری جانب جعلی وزیرنے وزیراعظم کو خط بھی لکھا کہ آپ بے روزگاری ختم کرنے میں ناکام ہوگئے میں نے اس کا حل تلاش کر لیا ہے جب کہ سلامت علی چوہان نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت بھی مانگ رکھا تھا۔

صباح نیوز

مصنف کے بارے میں