سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے والی یوایس بی متعارف

سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے والی یوایس بی متعارف

اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی یوایس بی اب بازار میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے جس کی ڈیٹا محفوظ کرنے کی صلاحیت 1 اور دوسرے ماڈل کی گنجائش 2 ٹیرابائٹس کے برابر ہے۔

اب سے 16 برس قبل اولین یوایس بی فلیش ڈرائیوز جب مارکیٹ میں آئیں تو ان کی سپیس 8 میگا بائٹ (ایم بی) تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی سپیس بڑھتی رہی اور اب دو ٹیرابائٹس تک جاپہنچی ہے۔

کنگسٹن ڈیٹا ٹریولر ٹیرابائٹ یوایس بی کا بیرونی خول جست کے آمیزے پر مشتمل ہے جس میں 70 گھنٹے کی 4 کے ویڈیو سماسکتی ہے۔ یہ گنجائش سب سے پہلی بنائی جانے والی 8 ایم بی کی یوایس بی سے 262 ہزار گنا زیادہ ہے۔ 

 کنگسٹن کے مطابق اس کی قیمت معمولی نہیں اور اندازہ ہے کہ ایک ٹیرابائٹ یوایس بی فلیش ڈرائیو 2700 ڈالر یا قریباً پاکستانی 28 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔