5ارب روپےکرپشن کیس میں شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

5ارب روپےکرپشن کیس میں شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کی احتساب عدالت نے 5 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے. ،پیپلزپارٹی کے رہنما پر پانچ ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں وہ پیش نہیں ہو رہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اوردیگرملزمان کے خلاف 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیارکیا کہ ان کے موکل دبئی میں شدید علیل اوراسپتال میں زیرعلاج ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیرسماعت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمے کی سماعت ملتوی کی جائے۔
دوسری جانب شرجیل میمن کے وکلا کی درخواست پرنیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ شرجیل میمن جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے، عدالت نے شرجیل میمن کے پیش نہ ہونے پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں