پنجاب بھرمیں کپاس کی بوائی پر 15اپریل تک کیلئے پابندی عائد کر دی گئی

پنجاب بھرمیں کپاس کی بوائی پر 15اپریل تک کیلئے پابندی عائد کر دی گئی

لاہور: پنجاب بھر میں کپاس کی بوائی پر 15اپریل تک کے لئے پابندی عائد کر دی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ 144 کے تحت سزا دی جائے گی۔موسمیاتی تبدیلوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جس کے سبب روئی کی برآمداد تو درکنار مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے رواں سیزن میں بھی لگ بھگ 40 لاکھ کاٹن بیلز کی درآمدات پر تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کرنے پڑیں گے۔

ان تمام حالات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے کپاس کی بوائی کو 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیہ میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کپاس کی بوائی اس سے پہلے شروع نہ کریں۔ بصورت دیگر فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کاشکاروں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں