سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ ہوگئے

سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد: سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ ہوگئے ۔سلمان حیدر کے بھائی ذیشان حیدر کے مطابق وہ گذشتہ رات بنی گالا کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے۔انھوں نے بتایا کہ سلمان حیدر نے اپنی اہلیہ کو اطلاع دی تھی کہ وہ رات 8 بجے تک گھر پہنچ جائیں گے، 10 بجے کے قریب اہلیہ نے انھیں فون کیا مگر انھوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔ذیشان حیدر کا مزید کہنا تھا کہ سلمان حیدر کے نمبر سے ان کی اہلیہ کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ کورال چوک سے ان کی گاڑی لے لی جائے۔پولیس حکام کے مطابق سلمان حیدر کی گاڑی کورنگ ٹاون کے قریب سے ملی ہے، جبکہ تھانہ لوئی بھیر میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں