دنیا بھر میں امن کا مشن لے کر امریکی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

دنیا بھر میں امن کا مشن لے کر امریکی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

لاہور: دنیا بھر میں امن کا مشن لے کر امریکی جوڑا پاکستان پہنچ گیا۔ اس دورے کا مقصد نہ صرف سیرو سیاحت اور ضرورت مند لوگوں کی مدد بلکہ پاکستان کے مثبت پہلوں کو اجاگر کرنا ہے۔ دو رکنی وفد وزیراعظم پاکستان کا مہمان بنا ہے۔مغربی ممالک میں پاکستان کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کی حقیقت جاننے کے لئے امریکی جوڑا پاکستان پہنچا۔ روٹس آف پیس تنظیم چلانے والے گیری کون اور ہیڈی کون امریکی اور پاکستانی عوام میں اعتماد اور محبت کا رشتہ مضبوط بنانے کے لئے مختلف شہروں میں گئے۔جوڑے نے لاہور میں نہ صرف تاریخی مقامات کا دورہ کیا بلکہ اندرون شہر کی تنگ گلیوں کی بھی سیر کی۔ امریکی مہمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے سامنے پاکستان کی جو تصویر کھینچی گئی تھی تجربہ اس کے بالکل برعکس رہا۔امن کے پیامبر اس جوڑے نے خوشیوں کے لمحات اپنے پاکستانی میزبان کے ساتھ گزارے اور ہیڈی کون کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

مہمان جوڑا اب تک ایشیا کے تین ممالک کا دورہ کر چکا ہے اور پاکستان کے بارے میں اپنے تجربے کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے دنیا ٹی وی کی شراکت سے دستاویزی فلم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں