شامی علاقے اعزاز میں کار بم حملہ، کم از کم 19 افراد ہلاک

شامی علاقے اعزاز میں کار بم حملہ، کم از کم 19 افراد ہلاک

اعزاز: ترک سرحد کے قریب واقع شامی شہر اعزاز میں ہفتے کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کےمطابق باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں ہونے والے اس بم حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کار بم حملہ علاقے کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسی علاقے میں گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں 17 افراد مارے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں