پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 13 جنوری کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 13 جنوری کو کھیلا جائے گا

برسبین : پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہوگا۔

قومی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی سٹیون سمتھ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 15 جنوری کو میلبورن، تیسرا 19 جنوری کو پرتھ، چوتھا 22 جنوری کو سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں