سویڈن کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف !

سویڈن کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف !

اسٹاک ہوم: سویڈن والوں کو بھی رکشہ پسند آگیا۔ جی ہاں! سویڈن میں تجرباتی طور پر رکشہ متعارف کروایا گیا ہے۔"رکشے" کو "Pod Taxi" کا نام دیا گیا ہے۔ بیٹری کی مکمل چارجنگ کے بعد اس کے ذریعے 45 میل کا فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے۔

"Pod Taxi" میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔ اس کی بکنگ موبائل فون کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔اس وقت سویڈن میں 9 رکشے سڑکوں پر سواری کے لیے موجود ہیں۔

آئندہ اپریل میں توقع ہے کہ دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر بھی 20 "رکشے" چلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں