ترکی عراق سے اپنی فوج نکال لے گا، عراقی وزیراعظم

ترکی عراق سے اپنی فوج نکال لے گا، عراقی وزیراعظم

بغداد: عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت انقرہ حکومت شمالی عراق میں تعینات اپنی فوجیں واپس بلا لے گی۔

ہفتے کے روز العبادی نے یہ بات اپنے ترک ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات کے بعد کہی۔ یلدرم اپنے دور روزہ دورے پر ہفتے کے روز بغداد پہنچے ہیں۔ اس معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں، تاہم اس معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات سخت کشیدہ تھے۔

ترکی نے اپنے فوجی دستے عراقی شہر موصل کے شمال میں بعشیقہ کے علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں