چین کی ایٹمی آبدوز کی پاکستان آمد، بھارت کی نیندیں حرام

چین کی ایٹمی آبدوز کی پاکستان آمد، بھارت کی نیندیں حرام

بھارت نے چین کی ایٹمی آبدوز کی پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی بندر گاہ آمد پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ملک کی آبی سرحدوں کے قریب چین کی ایٹمی آبدوز کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چین، ہندوستانی بحریہ کی نقل حرکت کو کنٹرول اور بحر ہند پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کی آبدوز کروز میزائلوں اور ایٹمی وار ہیڈ سے لیس ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق، یہ بھارتی بحریہ کے لیے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شانگ آبدوز، چین کی انتہائی جدید ترین آبدوز ہے جس میں اینٹی ریڈار سسٹم نصب ہے اور اسے کئی ماہ تک ایندھن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

مصنف کے بارے میں