گھٹنے کی درد سے محفوظ رہنے کے لئے انتہائی آسان ورزش

بڑھتی عمر کے ساتھ گھٹنوں پر پریشر بڑھتا ہے اور ان میں درد ہونے لگتی ہے اور انسان کا چلناپھرنا دوبھر ہوجاتا ہے لیکن اگرآپ صحت مندانہ عادات اورورزش کو باقاعدگی سے اپنائیں گے تو ان مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے

گھٹنے کی درد سے محفوظ رہنے کے لئے انتہائی آسان ورزش

لندن:  بڑھتی عمر کے ساتھ گھٹنوں پر پریشر بڑھتا ہے اور ان میں درد ہونے لگتی ہے اور انسان کا چلناپھرنا دوبھر ہوجاتا ہے لیکن اگرآپ صحت مندانہ عادات اورورزش کو باقاعدگی سے اپنائیں گے تو ان مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے۔آئیے آپ کو کچھ ایسی ورزشیں بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ گھٹنے کی درد سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
سائیکل چلانا: جن لوگوں کے گھٹنے میں درد رہنے لگے ان کے لئے بھی یہ ورزش انتہائی مفدی ہے۔اس کی وجہ سے انسان کے گھٹنوں پر دباؤ کم بنتا ہے اورساتھ ہی انہیں سکون ملنے سے درد دور ہوتی ہے۔ سائیکلنگ کی وجہ سے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور انسان کاسٹیمنا بنتا ہے۔

Leg Lifts: اس ورزش کی وجہ سے کمر کے پٹھے مضبوط ہونے کے ساتھ گھٹنے بھی چاک و چوبند رہتے ہیں۔ اس ورزش میں آپ کو زمین پر لیٹ جانا ہے او اب دائیں انگ کو فرش پر رکھتے ہوئے بائیں ٹانگ کو فضا میں 15سیکنڈ کے لئے بلند کرنا ہے ،اب یہی عمل دوسری ٹانگ کے ساتھ کرنا ہے۔ اس ورزش کے15سیٹوں کی وجہ سے آپ کو کافی فائدہ ہوگا۔

Step-ups: اس ورزش میں آپ سیڑھیوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔سب سے پہلے فرش پر دونوں پاؤں رکھ کر کھڑے ہوجائیں ،اب ایک پاؤں آگے بڑھائیں اور اسے سیڑھی پر لے جائیں،اب دوسرا پاؤں پہلے پاؤں کے ساتھ لے جائیں۔اس کے بعد پاؤں کو واپس پہلی والی سیڑھی پر لائیں اور اس کے بعد دوسرے پاؤں کو بھی لے آئیں۔یہ ورزش بھی15سیٹوں میں کریں

سوئمنگ: یہ بہترین ورزشوں میں سے ایک ہے۔اس کے دوران جسم کے تمام عضلات اور پٹھے حرکت میں آتے ہیں اور انسان چاک و چوبند رہتا ہے۔ دن میں آدھ گھنٹے کی ورزش سے انسان کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔