دنیا کے 5.5ارب لوگ موٹاپے کا شکار ہیں:تحقیق

دنیا کے 5.5ارب لوگ موٹاپے کا شکار ہیں:تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا کی 76فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔ہندسوں کے اعتبار سے یہ تعدادتقریباً 5.5ارب افراد پرمشتمل ہے۔ محققین نے اوور فیٹ (ایک ایسی صورت جس میں جسم کی چکنائی زیادہ بڑھ جاتی ہے اور صحت کو نقصان پہنچاتی ہے)کا مخصوص خیال سامنے رکھا۔نئے اعداد و شمار کے مطابق اوور ویٹ اور موٹاپے کا شکار لوگوں کے ساتھ ،دیگر افراد نارمل وزن کے ساتھ اوور فیٹ کے زمرے میں آرہے ہیں۔

محققین کے مطابق اوور فیٹ ان لوگوں میں نہیں پھیلتا جو ورزش کرتے ہیں یا کھیل کود میں حصہ لیتے ہیں۔اوور فیٹ کے دائرے میں نارمل وزن کے لوگ آتے ہیں جنہیں دائمی امراض کے خطرات  لاحق ہوتے ہیں۔

موٹاپا پچھلی 3 سے 4دہائیوں میں کافی بڑھا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے جسم میں غیر صحت مند  چکنائی موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں