توازن برقرار رکھنے والی حیران کن موٹر سائیکل

توازن برقرار رکھنے والی حیران کن موٹر سائیکل

لاس ویگاس : معروف کمپنی ہونڈا نے ایک ایسی موٹرسائیکل پیش کی ہے جو اپنا توازن خود برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہونڈا نے اس مقصد کےلئے نئی رائیڈنگ اسسٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو موٹرسائیکل کو روکنے پر بھی اپنی جگہ کھڑی رکھنے میں مدد دیتی ہے یعنی سٹینڈ کی ضرورت ہی نہیں۔

آسان الفاظ میں یہ موٹرسائیکل خود کو ہر حال میں سیدھا کھڑا رکھتی ہے چاہے اس پر کوئی شخص سوار نہ بھی ہو۔ ہونڈا نے اس مقصد کے لیے الیکٹرونک اسٹیئر بائی وائر سسٹم موٹرسائیکل میں استعمال کیا ہے جو اس کی رفتار تین میل فی گھنٹہ سے کم ہونے پر حرکت میں آتا ہے اور اگلے پہیے کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے۔ یہ موٹرسائیکل پہیے کے اینگل کا ادراک کرکے اسے اپنی جگہ سے ہلنے نہیں دیتا اور وہ اپنی جگہ مستحکم رہتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ موٹرسائیکل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو چلانے والوں کو تحفظ دینے کے ساتھ پارکنگ کی جگہ ڈھونڈنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس موٹرسائیکل کو کب فروخت کےلئے پیش کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں