ترکی: ناکام بغاوت میں ملوث مزید 6000 عہدیدار برطرف

ترکی: ناکام بغاوت میں ملوث مزید 6000 عہدیدار برطرف

انقرہ: ترکی نے ناکام بغاوت میں ملوث مزید چھ ہزار عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انقرہ نے ایمرجنسی قانون کے تحت حکم نامے جاری کئے ہیں جن کے تحت 2687 پولیس افسران، 1699 وزارت انصاف کے عہدیدار، 838 وزارت صحت کے عہدیدار، 649 وزارت تعلیم کے عہدیداروں اور 135 دیگر عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث متعدد افراد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں