وزیر داخلہ نے پروفیسر سلمان حیدرکی گمشدگی کانوٹس لے لیا۔۔۔

وزیر داخلہ نے پروفیسر سلمان حیدرکی گمشدگی کانوٹس لے لیا۔۔۔

وزیر داخلہ نے پروفیسر سلمان حیدرکی گمشدگی کانوٹس لے لیا۔ چوہدری نثار نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی پروفیسر کی بازیابی کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ادھرپولیس کاکہناہے بیانات اوردستیاب شہادتوں سے واقعہ اغوا کی واردات نہیں لگتا۔ پیر کو تفتیش کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

چوہدری نثار کہتے ہیں پروفیسر کی بازیابی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔کیس میں سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی ۔پروفیسر کی اہلیہ اور بھائی سمیت دس لوگوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ۔ پولیس کاکہناہے کہ بیانات سے واقعہ اغوا کی واردات نہیں لگتا۔
نیونیو زسے خصوصی گفتگومیں سلمان حیدر کے بھائی ذیشان حیدر کاکہناتھا کہ تھانہ لوئی بھیر میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔لیکن تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں۔ پولیس کے مطابق پروفیسر کی گاڑی کورال چوک سے ملی ہے۔فنگرپرنٹس اور موبائل ڈیٹا سمیت اہم معلومات اکٹھی کرلی گئیں ہیں ۔ تاہم پیر کوفاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی سے باقاعدہ تفتیش کاآغا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں