کراچی ٗچینی کی قیمت کو پرلگ گئےٗچارروپے مزید بڑھادیئے

شہرقائد میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ چینی کی فی کلو قیمت میں یکا یک چار روپےکااضافہ کردیا گیا۔

کراچی ٗچینی کی قیمت کو پرلگ گئےٗچارروپے مزید بڑھادیئے

کراچی:  شہرقائد میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ چینی کی فی کلو قیمت میں یکا یک چار روپےکااضافہ کردیا گیا۔کراچی میں ہول سیل ڈیلرز نے چینی کی قیمتوں میں اچانک چارروپے فی کلوکا اضافہ رک دیا۔ قیمت میں اضافے کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 58سے بڑھ کر62 روپے تک پہنچ گئی۔ہول سیل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگرملز طلب کے حساب سے چینی مارکیٹ میں فروخت نہیں کررہی اس لیے15روز میں 100کلو چینی کی قیمت ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 65روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔ سماء