امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان سےمتعلق وارننگ دیدی

امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان سےمتعلق وارننگ دیدی

واشنگٹن: امریکی اخبار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ کیا ہے کہ واشنگٹن کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کا پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دور کرنے کا فیصلہ چین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کو دیگر سفارتی طریقے اپنانے چاہییں۔امریکی اخبار نے ٹرمپ کو انتباہ کیا کہ سعودی عرب اور امارات سے تعلقا ت استعمال میں لانے چاہییں اور امریکا کو پاکستان سے تعاون کے لیے شور مچانے کے بجائے خاموش بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ نے پاکستان کی امداد روک کر رقم انفرااسٹرکچر پروجیکٹس پر خرچ کرنے کی حمایت کردی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نے اہم خفیہ معلومات اکثر امریکا کو فراہم کی ہیں اب یہ دیکھنا ہوگا کہ امداد منجمد کرنے پر پاکستان تعاون کرتا بھی ہے یا نہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق افغانستان کے لیے ہر فوجی پرواز پاکستانی فضا سےگزرتی ہے، زیادہ ترسپلائی پاکستانی ریل یا روڈ سے ہوتی ہے تاہم امریکا کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔ امریکا کے صف اول کے اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں تاہم ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف فیصلے سے لگتا نہیں کہ ان کے پاس اثرات سے نمٹنے کی پالیسی موجود ہے۔