عمران خان نے شادی کی تو اچھی بات ہے، مجھے فخر ہے ، شیخ رشید

عمران خان نے شادی کی تو اچھی بات ہے، مجھے فخر ہے ، شیخ رشید

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان میرا اچھا دوست ہے ، مجھے اس پر فخر ہے اگر عمران خان نے اگر شادی کی ہے تو اچھی بات ہے، یو رپ میں کنو ا رے شخص وزیراعظم کو وہ پروٹول نہیں ملتا جو شادی شدہ شخص کو ملتا ہے۔
شیخ رشید نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تقدید بدلنے جا رہی ہے 10جنوری سے10 فروری اہم دن ہیں عوام کو خوشخبری ملے گی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب سیاست کا پٹہ ڈالنے جا رہے ہیں ملک میں بد عنوان اور کرپٹ شخص کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ حدیبیہ ،ایل این جی کے تمام چور انشاءاللہ جلد جیلوں میں جائیں گے۔