سعودی عرب ، احتجاج کرنے پر11 شہزادے گرفتار

سعودی عرب ، احتجاج کرنے پر11 شہزادے گرفتار

ریاض : سعودی عرب میں شاہی محل کے اندر دھرنا دینے والے 11 شہزادوں کو نقص امن کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔احتجاج حکومت کی مالی پالیسیوں اور بچت مہم کے خلاف تھا۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق 11 شہزادوں نے دارالحکومت ریاض کے شاہی محل میں پہنچ کر دھرنا دیا۔حکام کی جانب سے انہیں دھرنا ختم کر کے محل چھوڑنے کا حکم دیاگیا تھا تاہم انہوں نے محل چھوڑنے سے انکار کردیا۔گارڈ نے حکم عدولی پر تمام شہزادوں کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ شہزادے اس شاہی فرمان کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس میں ارکان کے بجلی اور پانی کے بلوں کے سرکاری کھاتے سے ادائیگی روکنے کا حکم گیا تھا۔