وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مسائل کے حل کیلئے نواز شریف سے رابطہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مسائل کے حل کیلئے نواز شریف سے رابطہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صوبے کی حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی بلوچستان کے درمیان اسمبلی میں پیش کردہ تحریک عدم اعتماد سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد سے آئندہ الیکشن میں نقصان ہو سکتا ہے اس لئے اس معاملے کو حل ہونا چاہیے۔
دوسری جانب سینیٹ میں مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر سعید الحسن مندوخیل کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کے ممبران تحریک عدم اعتماد پر متحد ہیں۔سعید الحسن مندوخیل نے کہا کہ صوبائی وزیر جعفر مندوخیل عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں اور وہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کریں گے۔