خاورمانیکا نے اپنی طلاق سے منسوب بیان مسترد کردیا

خاورمانیکا نے اپنی طلاق سے منسوب بیان مسترد کردیا

لاہور :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا نے اپنی طلاق سے منسوب بیان مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ہمارے گھر میں کوئی تنازع نہیں ہوا۔


اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکانے کہاکہ مجھ سے منسوب بیان جھوٹاہے، ہمارے گھرسے متعلق پھیلائی گئی خبریں تشویش ناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی بے بنیاد خبروں نے ہمیں شدید تناو¿ میں ڈالاہے۔بشریٰ مانیکاسے زیادہ پرہیزگارخاتون میں نے نہیں دیکھی۔ایسی پرہیزگارخاتون سے متعلق ایسی خبریں افسوسناک ہیں۔بے بنیادخبروں سے شدید دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاہمارے گھرسے روحانی تعلق ہے۔ عمران خان جیساشریف النفس آدمی میں نے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہاکہ واضح طورپرکہتاہوں کہ مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں جنگ کے کیخلاف سخت نوٹس لے رہاہوں۔اگرایسی دوبارہ بات کی توسخت ایکشن لوں گا۔