ابوظہبی کے ولی عہد 3 روز سے پاکستان میں تھے، فواد چوہدری

ابوظہبی کے ولی عہد 3 روز سے پاکستان میں تھے، فواد چوہدری
کیپشن: تمام تفصیلات پہلے سے طے ہوتی ہیں لیکن آج کا دورہ تسلسل میں ہے، فواد چوہدری۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کی جانب سے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد وہ گزشتہ روز ہی وطن واپس روانہ ہوئے۔

307a5768f03eed208b980724e2cefcdd

ابوظہبی کے ولی عہد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے سے لیکر وطن واپسی روانگی تک ان کے دورے کو سرکاری ٹی وی پر دکھایا گیا جب کہ حکومتی اور وزیراعظم عمران خان کے سوشل میڈیا کے آفیشل پیجز سے بھی دورے کی پل، پل کی کوریج کی گئی لیکن اس سب کے باوجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جس نے زندگی میں وزرات خارجہ نہیں دیکھی وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے کہ ابوظہبی سے دو گھنٹے کیلئے ولی عہد آئے اور چلے بھی گئے۔

اس کے بعد وہ آگے لکھتے ہیں کہ ولی عہد تین دن سے پاکستان ہیں اور آج واپسی اسلام آباد سے ہوئی ہے۔ تمام تفصیلات پہلے سے طے ہوتی ہیں لیکن آج کا دورہ تسلسل میں ہے۔